’جوکر‘ سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بن گئی؛ ایک ارب ڈالرزکمالیے 1

’جوکر‘ سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بن گئی؛ ایک ارب ڈالرزکمالیے

لاس اینجلس: 

ہالی ووڈ فلم “جوکر” نے ریلیز کے بعد اب تک ایک ارب ڈالرز سے  زائد سمیٹ لیے ہیں۔

6 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے تیارہونے والی ہالی ووڈ تھرلر”جوکر” نے ریلیزکے بعد اب تک ایک ارب ڈالرزسے زائد کا بزنس کرلیا  ہے جب کہ فلم اب تک سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بننے سمیت رواں سال سب سے زیادہ کمانے والی 7 ویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک  میں رہنے والے “آرتھر  فلیک” نامی شخص کے گرد گھو متی ہے، جوایک ناکام کامیڈین  ہے اور اپنے حالات   کی وجہ سے  ایک نفسیاتی قاتل بن جاتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار “اُوکن فینکس” نے ادا کیا ہے۔”اُوکن فینکس” کی جانداراداکاری پر  شائقین انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔

 
 
 

Leave a Reply