جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید 1

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن بویا میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن بویا کے گاؤں چرخیل میں کیا جہاں کے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہاں دہشت گرد موجود ہیں۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جسے کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔
دہشت گردوں سے ہونے والے مقابلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

Leave a Reply