حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ

جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینا ہر جنگجو کی ذمہ داری، سربراہ حزب اللہ

ویب ڈیسک : عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینا ہر جنگجو کی ذمہ داری ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی راہ پر چل کر ان کے مقاصد کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے جرم کے بعد امریکہ اپنے کسی عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے کے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں ک عراق سے نکلنے کا کہہ دیا ہے۔

امریکی ڈرون حملے کے بعد عراقی فوج ہائی الرٹ
ایران کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا عندیہ دیا گیا ہے جس کے بعدعراق اور اسرائیل نے اپنی فوجوں کو الرٹ کردیا ہے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مذاحمت کو مزید دگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مجرموں کی زندگی کو مزید تلخ بنا دیں گے۔

عالمی طاقتیں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

چین کا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردعمل میں کہا کہ ہم ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے اور اب بھی سارے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ ان ضمن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق خاص طور پر امریکہ کا تحمل کا مظاہرت کرے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھے گی۔

Leave a Reply