جماعت اسلامی کی سیاسی و عوامی سرگرمیاں دو ہفتے کے لیے معطل 1

جماعت اسلامی کی سیاسی و عوامی سرگرمیاں دو ہفتے کے لیے معطل

(ویب ڈیسک): جماعت اسلامی کا جلسہ عام جو کہ آج دیر میں منعقد ہوا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر سیاسی سرگرمیاں دو ہفتے کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر جماعت اسلامی کی سیاسی و عوامی سرگرمیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی پنجاب میں جلسے کرے گی۔ جس کا آغاز گوجرانوالہ سے ہوگا۔

مزید انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیر لوئر کےعوام کا شکریہ، آج کےجلسہ عام میں انھوں نےفیصلہ سنا دیا کہ دیر اسلام پسندوں کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا، ان شاءاللہ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چرایا جا سکتا ہے، مگر لوگوں کے دلوں سے محبت ختم نہیں کی جا سکتی۔ ضلعی نظم اور کارکنان کے لیے شاباش، ان کی محنت رنگ لائی، عزم و یقین کا سفر جاری رہے گا۔

Leave a Reply