جشن عید میلادالنبی ﷺ پر فنکاروں کے پیغامات 1

جشن عید میلادالنبی ﷺ پر فنکاروں کے پیغامات

کراچی: 

نبی کریم ﷺ کی یوم پیدائش کے موقع پر فنکاروں نے بھی آقا کریم ﷺ سے مختلف انداز کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے۔

حضور پاک ﷺ کی عقیدت میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان آج جشن عید میلاد النبی ﷺ ادب واحترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بھی آقا کریم سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

 
ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جشن عید میلاد النبی ﷺ پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی انہوں نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو چاہئے کہ ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُن کی مبارک زندگی کی تقلید کریں۔

 
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی آواز میں پڑھی گئی نعت کی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ آج کے دن حضور پاک ﷺ تمام انسانیت کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ یہ میری طرف سے آپ ﷺ کی محبت کے لئے ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔ اور آپ ﷺ پر تمام رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔

 
وینا ملک نے بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ میری ساری بہار آپ سے ہے۔

 
گلوکار فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سب کو عید میلاد النبی ﷺ کو مبارک ہو۔

 
 
 

Leave a Reply