ویب ڈیسک : سابق کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ثنا میر نے 226 انٹر نیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ثنا ء میر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے، انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔ ہفتے کو ایک بیان میں ثناء میر نے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں نے مجھے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچنے کا بھرپور موقع فراہم کیا اور میرے نزدیک زندگی میں آگے بڑھنے کا یہی بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ وہ ملک اور کھیل کے لیے بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہیں، اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران میں خواتین کرکٹ کی چند بہترین کھلاڑیوں سے ملیں اور ان سے گہری دوستی قائم ہوئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments