(ویب ڈیسک): کھانے کے بعد اکثر لوگوں کو سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقل پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ ایسی حالت میں سانس لیتے وقت بھی آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ کھانا جیسے گلے میں آگیا ہو یا پھر جلن اتنی ہوتی ہے کہ پانی پی کر بھی سکوں نہیں آتا اور بار بار پانی پینے سے پیٹ پھول جاتا ہے اور اطراف سے آنے والی کھانوں کی خوشبو سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔
آپ کے ساتھ بھی ایسا معاملہ پیش آتا ہے تو جانیں وہ 5 غذائیں جو 20 منٹ میں آپ کی بھی مشکل آسان کر سکتی ہیں ۔
غذائی نالی کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف کی وجہ سے یہ شکایت ہوتی ہے کیونکہ غذائی نالی کا نچلا حصہ معدے سے جڑا ہوتا ہے اور مسلز بند نہ ہونے کی وجہ سے معدے میں موجود تیزاب اور کھانا اوپر غذائی نالی میں آجاتے ہیں جس سے سینے میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے اور منہ کا ذائقہ خراب محسوس ہوتا ہے۔
کیلا آپ کو اس مسئلے میں جلد فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ اس میں آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو غذائی نالی میں موجود کھانے کے اجزاء اور آکسیجن کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام کرتا ہے جس کی وجہ سے جلن اور تیزابیت ختم ہونے لگتی ہے اور یہ تمام کام بہت جلد ہی ہوتا ہے۔
ادرک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس کی چائے سینے میں جلن کی شکایت کو بھی کم کرسکتی ہے لیکن اگر آپ کو زیادہ جلن ہے تو اس کا ایک انچ کا ٹکڑا چبائیں اور اس کا رس پی لیں، اس سے کچھ دیر تک گلے میں خراش ہوگی مگر کچھ ہی دیر میں آپ کو سکون مل جائے گا۔
جو کا دلیہ فائبر کی بڑی مقدار رکھتا ہے اور یہ فائبرز کافی زیادہ ہوتی ہیں جو تیزابیت کو ختم کرنے اور معدے کو ریلیف پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔ جو کا دلیہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا سب سے مناسب ہے اس سے کھانا بھی جلد ہی ہضم ہو جائے گا۔
سونف میں پوٹاشیئم اور سوڈیئم پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی جسم کو ٹھنڈا رکھنے والے انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں سونف کا ایک چمچ ڈالیں اور اس کو حل کرکے پی لیں، سونف کو چبا لیں اس سے غذائی نالی کی صفائی بھی ہو جائے گی اور مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
سلاد پتے میں کوبالامن، وٹامن اے، سی اور ڈی پایا جاتا ہے جو کہ جلن کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس کو چبا کر استعمال کرلیں یا پھر ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کی چائے بنائیں اور لیموں کا رس شامل کرکے پی لیں یہ اچھا ڈرنک ہے تیزابیت کو دور کرنے کے لئے اور آپ کو اس مسئلے میں جلد آرام بھی پہنچاتا ہے۔
Load/Hide Comments