ترک صدرمعاہدے کے ذریعے آخری سانسیں لینے والی سراج حکومت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،لیبی فوج 1

ترک صدرمعاہدے کے ذریعے آخری سانسیں لینے والی سراج حکومت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،لیبی فوج

طرابلس (آن لائن)لیبیا کی فوج نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ لیبیا میں ترکی کے عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے مداخلت کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی لیبیا کے عوام کے مفادات کے لیے خطرہ بننے والا ملک بن گیا ہے۔لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں انہوں نے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان دفاع معاہدے پر انی تشویش کا اظہا کیا۔عقیلہ صالح کا کہنا تھا کہ اردوآن اور فائزالسراج کے مابین دفاعی معاہدہ لیبیا کی ریاست اور اس کے مستقبل اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ترکی اور فائز السراج کے درمیان معاہدے اور اس کے مضمرات کے بارے میں عقیلہ صالح نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کو بھی ایک مکتوب میں آگاہ کیا ہے۔ایک بیان میں لیبیا کی فوج نے انقرہ پر طرابلس میں ملیشیاو¿ں اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کا الزام عاید کیا۔فوج نے کہا کہ ترک صدراردوآن معاہدے کے ذریعے آخری سانسیں لینے والی سراج حکومت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔فوج کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ فائز السراج کی حکومت کو کسی دوسرے ملک سے معاہدے کا کوئی حق نہیں مگر ترک صدر کیساتھ کیا گیا معاہدہ باطل ہے۔

Leave a Reply