بھکر: پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل منکیرہ میں آج سے معروف پرندے “تلور ” کا سروے شروع ہو گا .
محمکہ وائلڈ لائف ہوباڑہ سفرڈکیثین کی معاونت سے تلور کا سروے شروع کیا جائیگا . سروے کا مقصد تلور کی درست تعداد کا اندازہ لگانا اور افزائش نسل کیلئے اقدامات کرنا ہے
آج تین ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف دیگر عملے کے ہمراہ منکیرہ کے علاقہ ماہنی کا دورہ کریں گے –
ہر سال قطری شہزادے منکیرہ کے علاقہ ماہنی پر تلور کے شکار کیلئے آتے ہیں . ذرائع کے مطابق ماہنی کے علاقہ میں موجود پختہ رہائش اور خیموں کی صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے دسمبر کے آخری اور جنوری کے پہلے ہفتے تک قطری شہزادوں کی آمد متوقع ہے.