بھارت میں 2 ہزار کی شرط جیتنے کیلیے 50 انڈے کھانے والا شخص ہلاک 1

بھارت میں 2 ہزار کی شرط جیتنے کیلیے 50 انڈے کھانے والا شخص ہلاک

نئی دہلی: 

بھارت میں 42 سالہ شخص نے دوست سے 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

 بھارتی ریاست اترپردیش میں 42 سالہ سبھاش یادیو نے دوست کے ساتھ شرط لگائی کہ وہ 50 انڈے کھا سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرلیتا ہے تو 2 ہزار کی رقم کا حقدار ہوگا۔

سبھاش یادیو نے 41 انڈے کھالیے تاہم 42 واں انڈہ کھاتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔ اہل خانہ نے واقعے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے اور سبھاش یادیو کے دوستوں کے نام ایف آئی آر میں درج کرکے چھاپا کارروائی شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

 
 
 

Leave a Reply