(ویب ڈیسک): بھارتی فوج کی لائن آف کنڑول کے چری کوٹ سیکڑ پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصرین موجود تھے جو سیز فائر خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملنے پولاس گاؤں جارہے تھے۔
Indian Army resorted to unprovoked fire in Chirikot Sector of #LOC. Indian troops deliberately targeted a United Nations vehicle with 2 Military Observers on board, enroute to interact with CFV victims in Polas Village in Chirikot Sector. It must be noted that the UN (1/4) pic.twitter.com/9MB0uLpq6d
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں موجود اقوام متحدہ کے دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے جنہیں پاک فوج نے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی یہ حرکت غیرقانونی، غیر اخلاقی اور فوجی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کے بعد اب یو این امن فوج کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طور پر دور سے بھی پہچانی جاتی ہیں اور ان پر یو این لکھا دور سے بھی نظر آجاتا ہے تاہم اس کے باوجود بھارتی فوج نے انہیں نشانہ بنایا۔
دوسری جانب وزيراعظم کے معاون خصوصی معيد يوسف نے اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مافيا بن چکا ہے، يہ ايک طرف جھوٹی خبريں پھيلاتے ہيں جبکہ دوسری طرف اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہیں۔
معید یوسف نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کيلئے اوچھے ہتھکنڈے اختيار کررہا ہے۔