بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی آبادی پر فائرنگ 1

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی آبادی پر فائرنگ

(ویب ڈیسک): بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی آبادی پر فائرنگ سے تیرہ سالہ بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی سے باز نہیں آیا۔ بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر براہ راست سویلین آبادی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نواحی گاؤں مینسر کی رہائشی ایک 13 سالہ بچی اقرا شبیر جان بحق ہو گئ جبکہ اس کی والدہ اور بھائی زخمی ہو گئے۔ زخمی ماں اور بیٹے کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارت کو فوری اور موثر جواب دیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Leave a Reply