اسلام آباد:ایف بی آر نے بڑے شہروں میں ٹیکس گزار دکانداروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کراچی کے دکاندار ٹیکس دینے میں سب سے آگے نکلے۔ایف بی آر کے مطابق کراچی میں ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 85ہزار ہے، کراچی کے دکاندار 30ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں بڑے ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 6428ہے، اسلام آباد کے دکاندار ایک ارب 93کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔راولپنڈی کی ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 6580ہے۔راوالپنڈی کے دکاندار ایک ارب 9کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ لاہور میں ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 3925 ہے، لاہور کے دکاندار 56کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں.