Bangladesh team

بنگلہ دیشی ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک :بنگلا دیشی ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ بدھ کو دو ٹیسٹ میچوں کی یریز کے پہلے میچ کےلئے بنگلا دیشی ٹیم قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 614کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ۔ اسلام آباد کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے تھے۔ بعدازاں بنگلہ دیشی ٹیم ایئر پورٹ انتہائی سخت سکیورٹی ہوٹل پہنچی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق (آج)جمعرات کی صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا ،دوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سات فروری کو صبح ساڑھے نو بجے ٹاس ہوگا اور صبح 10 بجے: میچ کا آغاز ہوگا ۔جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 10 سے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی،میچ کے دوران ہر روز کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق میڈیا نمائندگان، پیر مہر علی شاہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں واقع پولٹری ریسرچ، میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچز پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں پاکستان میں تقریباً 17 سال قبل مدمقابل آئیں تھیں۔پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 صفر سے شکست دی تھی۔پاکستان پہنچنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم میں ان کے سینئر بلے باز مشفق الرحیم بھی شامل ہیں جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان نہیں پہنچے تھے۔

Leave a Reply