JenniferGates

بل گیٹس کی بیٹی نے مصری نوجوان سے منگنی کرلی

ویب ڈیسک: سال 2020 میں دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا درجہ رکھنے والے اور تقریبا 130 کھرب روپے کی ملکیت کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے اپنے دیرینہ دوست مصری نوجوان سے منگنی کرلی۔دنیا بھر کے کمپیوٹرز کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی 23 سالہ جینیفر گیٹس اور 28 سالہ مصری نژاد نوجوان نائل نصر کے درمیان 4 سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری نژاد نوجوان سے 18 سال سے قبل ہی اس وقت تعلقات استوار کرلیے تھے جب انہیں پتا چلا تھا کہ نائل نصر بہترین گھڑ سوار ہیں۔جس وقت جینیفر گیٹس نے مصری نوجوان سے تعلقات استوار کیے تھے اس وقت ان کے والد دنیا کے امیر ترین انسان تھے اور بل گیٹس اب تک بہت زیادہ عرصے تک دنیا کے امیر ترین انسان رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔بل گیٹس 2017 کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تاہم 2018 اور 2019 میں کچھ مدت کے لیے وہ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے لیکن سال 2020 کی تازہ رینکنگ کے مطابق وہ اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔بل گیٹس کی بیٹی اور مصری نوجوان کے معاشقے نے 2017 میں تہلکہ مچادیا تھا اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔اہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی تاہم دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔تاہم اب دونوں نے منگنی کرلی جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں نے منگنی کی تصدیق اپنی انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی اور دونوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply