برطانیہ کا بی بی سی ریڈیو پر باقاعدگی سے آذان نشر کرنے کا فیصلہ 1

برطانیہ کا بی بی سی ریڈیو پر باقاعدگی سے آذان نشر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک): برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کی تمام مساجد بند ہونے کے وجہ سے بی بی سی ریڈیو سے پہلی مرتبہ اذان نشر کی گئی۔ جمعہ کو یہ اذان پہلی مرتبہ نشر کی گئی تھی اور جب تک تمام مساجد نہیں کھل جاتیں اس وقت تک اذان نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برطانیہ میں ہر جمعہ کو صبح 5 بجکر 50منٹ پر بی بی سی کے 14مقامی ریڈیو اسٹیشن پر برطانیہ کے اکثر علاقوں میں عوام خطبات اور نماز سے قبل اس کی بدولت مسلم اکثریتی آبادی کے حامل علاقوں لیڈز، شیفلڈ، مانچسٹر، ناٹنگھم، لیسٹر، ڈربی، اسٹوک، کوونٹری اور ورکشائر کے ساتھ ساتھ تین کاونٹی لندن، میری سائیڈ اور برک شائر کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔بی بی سی لوکل ریڈیو کے سربراہ کرس برنز نے کہا کہ لوکل ریڈیو کا مقصد عوام سے رابطہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ہفتہ وار اذان سے آئسولیشن کے دنوں میں مسلمانوں کو ایک ہونے کا احساس دلانے میں مدد ملے گی۔دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جہاں اب تک 9ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 74ہزار سےزائد متاثر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply