بجلی ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری 1

بجلی ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ستمبر کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے  نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جب کہ 15 روز میں 54  پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کا ڈیٹا مانگ لیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے سے صارفین پر33ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادائیگی کرنا پڑے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سی سی پی اے نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی پالیسی ہر صورت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے لیکن ستمبر میں فرنس آئل کے پاور پلانٹ چلائے جاتے تو لوڈشیڈنگ نہ کرنا پڑتی۔

 
 
 

Leave a Reply