اے این ایف کی سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد 1

اے این ایف کی سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

سیالکوٹ: ڈسکہ میں اے این ایف کی کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی گئی۔

سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ میں اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات لے جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان سے 24 کلوگرام چرس اور5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔

اے این ایف پنجاب فورس کے مطابق ملزمان محمد عباس، محمد اشرف، علی حیدر، محمد شاہد، ناصر محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفشیش جاری ہے۔

Leave a Reply