(ویب ڈیسک): شوگر کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ چاہے کوئی بڑی عمر کا فرد ہو یا کوئی نوجوان، شوگر بڑھنے یا گھٹنے کی وجہ سے بیشتر لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ ہر بیماری میں ہمارا کھانا پینا اور لائف اسٹائل بہت زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ کچھ ایسی غذائیں ہیں جو شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے کھانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا آپ بھی جان لیں تاکہ ان غذاؤں کا استعمال کم سے کم کریں۔
پیکٹ فوڈ یا بنے بنائے کھانوں میں بہت سے ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو خون میں انسولین کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیے بلکل اچھے نہیں ہوتے اسی لیے ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کو ڈبہ بند کھانا کھانے سے منع کرتے ہیں۔
فروٹ جیم میں مصنوعی شوگر موجود ہوتا ہے، لہٰذا شوگر سے متاثرہ افراد کو فروٹ جیم نہیں کھانے چاہیئے، یہ ایل ڈی ایل لیول کو بھی خراب کردیتا ہے جس سے شوگر سمیت دل کے مسائل بھی بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
کسی بھی قسم کا تلا ہوا کھانا ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں، ہفتے میں ایک دفعہ تو کھا سکتے ہیں لیکن اسے معمول بنا لیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں سیچوریٹڈ فیٹس اور کاربس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
بازار سے مختلف برینڈز کی کئی ذائقہ دار دہی با آسانی ملتے ہیں، شوگر کے مریضوں کو ایسی دہی ہرگز نہیں کھانے چاہئیں۔ یہ ان کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ اس دہی میں ہائی فیٹ نیوٹریٹنس پائے جاتے ہیں جو شوگر کے اچانک بڑھنے یا اچانک گھٹنے کی وجہ بنتے ہیں۔
پھلوں کو کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا مگر پھلوں کا جوس آپ کے شوگر سمیت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔
اگر آپ شوگر میں بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں تو یہ جراثیم کش اینٹی باڈیز کو انسولین میں بڑھانے کی وجہ بنتا ہے جس سے شوگر ہائی رہتا ہے۔ گوشت کو اعتدال سے کھائیں، ہفتے میں ایک مرتبہ ابلا ہوا گوشت کھائیں تاکہ جسم میں پروٹین کی مقدار بھی برقرار رکھی جا سکے۔
کافی اور خشک میوہ جات میں آئل اور فیٹ زیادہ ہوتا ہے، اس لئے ان کو خصوصاً ناشتے میں تو ہر گز استعمال نہ کریں۔ کافی اگر پینی ہو تو بغیر چینی کے استعمال کریں اور خشک میوہ جات کو اس وقت کھائیں جب کہ آپ نے کوئی بھی میٹھی چیز نہ کھائی ہو، کیونکہ اس سے خون میں فیٹ بھی بڑھ جاتا ہے اور آکسیجن کی مقدار بھی۔
Load/Hide Comments