واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں آج سے بحال ہو گئی ہیں جب کہ دیگر عالمی قوتیں اس دعوے کو غیر قانونی قرار دے رہی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں ہفتے کی شب ’’اسنیپ بیک‘‘ کے ذریعے خود بخود بحال ہوگئی ہیں کیوں کہ ایران نے 2015 کے جوہری ڈیل کی نمایاں خلاف ورزیاں کی ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معہادے کے تحت اگر ایک حریف خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے تو وہ معاہدے سے حاصل ہونے والی سہولت کا حقدار بھی نہیں رہتا اور دوسرے حریف پر بھی معاہدے کی پاسداری کا بوجھ برقرار نہیں رہتا۔
.@SecPompeo: In accordance with our rights under resolution 2231, the United States initiated the snapback process to restore virtually all previously lifted UN sanctions, including the embargo. The world will be safer as a result. https://t.co/Yg8SC0mp9j
— Department of State (@StateDept) September 20, 2020
امریکا نے یہ انتہائی قدم سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور اپنے دوستوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا جانتا تھا کہ یہ ممالک امریکی اقدام کا ساتھ نہ دیں گے۔
دوسری جانب ایران کیساتھ جوہری ڈیل کرنے والے دیگر ممالک برطانیہ، چین، روس، جرمنی اور فرانس نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ایران کیخلاف اقوام کی متحدہ کی عالمی پابندیوں کی بحالی کے اس عمل کو غیر قانونی اور معاہدے کے برخلاف قرار دیا۔
واضح رہے کہ ایران پر 2015 ميں طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعد معطل ہونے والی پابندیوں کی میعاد اکتوبر کے وسط میں ختم ہو رہی ہے اور امید ہے پابندیاں معطل ہی رہیں گئی۔ اسی خدشے کے پیش نظر امریکا نے یک طرفہ اور متنازعہ طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔