ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں 1

ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

تہران: 

ایران میں چوری کے جرم میں قید ایک شخص کے ہاتھ کی چار کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔

 ایران کے شمالی صوبے مازندان کی ایک جیل میں چوری کے 28 مقدمات میں قید ایک شہری کے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ ایران کے قوانین کے تحت پہلی بار چوری کرنے کی سزا دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دینا ہے تاہم ایسی سزاؤں کی خبریں عام نہیں کی جاتیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بطور سزا چور کی انگلیاں کاٹنے پر ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو قبیح قرار دیا اور سوچے سمجھے طریقے سے کسی کو معذور اور جسمانی طور پر ناکارہ کرنا انصاف کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت اور تنقید کے باوجود ایرانی حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں سزا کا خوف پیدا کر کے انہیں جرم کرنے سے روکا جا سکتا ہے، ایسی سزائیں سماج میں لوگوں کو جرم سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

قبل ازیں جنوری 2018ء میں بھیڑ چوری کرنے کی پاداش میں ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران میں ایک 34 برس کے شخص کا ہاتھ کاٹ دیا تھا، ایران کی طرح سعودی عرب، نائیجیریا اور صومالیہ میں بھی اسلامی تعزیرات کے تحت سزائیں دینے کا رواج قائم ہے۔

Leave a Reply