ایئرپورٹ پر سامان زیادہ ہونے پر خاتون نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا 1

ایئرپورٹ پر سامان زیادہ ہونے پر خاتون نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

فلپائن:

ایئرپورٹ پر سامان کے اضافی وزن سے پریشان خاتون نے ایک سادہ اور دلچسپ حل یہ نکالا کہ اس نے بیگ کھول کر اس کے کپڑے پہن لیے اور اس طرح سامان سے ڈھائی کلوگرام وزن کم کرلیا۔

فلپائن کے شہر ڈاوو سے سفر کرنے والی گیل روڈریگز کو بتایا گیا کہ اس کا سامان بھاری ہے اور ہوائی جہاز کی حد سے تجاوز کرچکا ہے۔ خاتون کو ایک ترکیب سوجھی انہوں نے ایئرپورٹ پر وزن کی قطار سے الگ ہوکر سوٹ کیس سے کپڑے نکالے اور تین پینٹ اور اوپر سات شرٹ پہن لیں۔ جب انہوں نے یہ تصویر پوسٹ کی تو یہ تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر 32 ہزار افراد نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا اور 20 ہزار لوگوں نے شیئر کیا۔

ایئرلائن کے عملے نے اس سے کہا کہ وہ دستی بیگ یا ہینڈ کیری میں صرف سات کلو گرام وزن لے جاسکتی ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے بیگ سے اضافی کپڑے نکالے اور پہن کر اپنے بیگ کے وزن کو سات کلو گرام تک لے آئیں۔

ان کے اس عمل کی عام نے تعریف کرتے ہوئے اسے ایک ذہانت بھرا حل قرار دیا ہے لیکن گیل نے کہا کہ خود خاتون نے کہا کہ وہ کسی کو بھی یہ مشورہ نہیں دیں گی کیونکہ اتنے سارے کپڑے پہننا اور چلنا پھرنا کوئی آسان کام نہیں۔

Leave a Reply