اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ حکومت کسی دباﺅ میں آکر کرپشن کیسز پر عام معافی کا اعلان کر دے گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے ،عدالتوں پر دھاوا بولنامسلم لیگ (ن) کی تاریخ ہے ،تحریک انصاف نے آرمی چیف کی مدت کے معاملے پر کیس کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا ہے،بیورو کریسی میں تبدیلی حکومت کا استحقاق ہے اور انتظامی معاملات میں مزید بہتری کےلئے افسران کی کارکردگی کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرکے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے رہنماﺅں کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے ملک کے بہترین مفاد میں کئی کڑوی گولیاں نگلی ہیں اور ان کے دور رس نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں ، ہمیں اپنی سیاست سے زیادہ ملک عزیز ہے اور اس کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز نے کئی دہائیوں سے ملنے والی کھلی چھوٹ کے نتیجے میںپنجے گاڑ ھ رکھے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے بر بر سر پیکار ہیں او رہمیں مزاحمت کا بھی سامنا ہے لیکن پیچھے ہٹنے کا کوئی آپشن نہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی فریکونسی اپنے مفادات کےلئے کم اور زیادہ ہوتی ہے اور ان کے کارکنا ن بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں اور مایوس ہو رہے ہیں ۔ کرپشن میں ان کے دیرینہ ساتھی مولانا فضل الرحمان کی سیاست بھی صرف اپنے مفادات کے گرد گھومتی ہے اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی سیاست ان کے اپنے بوجھ تلے دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ کسی دباﺅ میں آکر حکومت کرپشن کیسز پر عام معافی کا اعلان کر دے گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے ، احتساب کا عمل بلا روک ٹوک جاری رہے گا اور احتساب کرنے والے اداروں پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالیں گے بلکہ انہیں مزید مضبوط کریں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments