آزادانہ تجارت کے معاہدے پر گیند پاکستان کے کورٹ میں ہے، تھائی قونصل جنرل 1

آزادانہ تجارت کے معاہدے پر گیند پاکستان کے کورٹ میں ہے، تھائی قونصل جنرل

کراچی: 

 تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹری چواچھٹا نے پاک تھائی ایف ٹی اے پر جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے کیونکہ تھائی لینڈ پہلے ہی ایف ٹی اے کے تحت دونوں ملکوں کے مابین قابل تجارت 200کے قریب اشیا کی فہرست جمع کرواچکا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کے دوران تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹری چواچھٹا نے پاک تھائی ایف ٹی اے پر جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے کیونکہ تھائی لینڈ پہلے ہی ایف ٹی اے کے تحت دونوں ملکوں کے مابین قابل تجارت 200کے قریب اشیا کی فہرست جمع کرواچکا ہے لیکن یہ معاملہ پاکستان کی وزارت تجارت میں زیر التوا ہے اور ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں۔

ایف ٹی اے کی پیش رفت پر پاکستان اور تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے درمیان ایک سیاسی مشاورت جنوری 2020کو اسلام آباد میں ہونی ہے تاہم کراچی چیمبر اجلاس سے قبل حکومت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے تمام کام پہلے ہی مکمل کروانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Leave a Reply