واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی کا اعلان کردیا، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو بیجنگ کنٹرول کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روز گارڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو دیے جانے والے فنڈز عوامی صحت کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے ۔
صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ڈبلیو ایچ او کو بیجنگ کنٹرول کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی، چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپوٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا اور اب کورونا وائرس پر دنیا چین سے جواب چاہتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے عالمی وبا پھیلائی۔
امریکی ماہرین صحت نے ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ان کے اس اقدام سے کورونا وائرس کے خلاف عالمی کوششوں کو جھٹکا لگے گا۔
Load/Hide Comments