امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 15 فیصد کی کمی 1

امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 15 فیصد کی کمی

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 15 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی معیشتیں بدحالی کا شکار ہورہی ہیں وہیں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اور امریکی تیل کے سودے 16 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کیے جارہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو رمضان میں پھل، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتیں بھی کم ہو سکتی ہیں۔

Leave a Reply