کیلی فورنیا(ویب ڈیسک):امريکا ميں شمال مغربی جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جس کی زد میں آکر 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور درجنوں لاپتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امريکا کے شمال مغربی ریاستوں اوريگن، کيلی فورنيا اور واشنگٹن کی رياستوں کے طویل رقبے پر پھیلے جنگلاتی علاقوں میں لگنے والی آگ تیزی سے آگے بڑھتی جا رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگل میں لگنے والی آگ میں تاحال 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ اوریگن کے علاقے سے 5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
کيليفورنيا کے گورنر گيون نيوزوم نے جنگلات میں پھیلنے والی آگ کی وجہ موسمی تغیرات کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے عالمی قوتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طےکرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments