الیکٹرانک فائلنگ اور انکم ٹیکس گوشوارے بھرکر جمع کرانے کی تربیتی مہم جاری 1

الیکٹرانک فائلنگ اور انکم ٹیکس گوشوارے بھرکر جمع کرانے کی تربیتی مہم جاری

کراچی: 

 ریجنل ٹیکس آفس کارپوریٹ ریجن کے چیف کمشنر ڈاکٹرآفتاب امام نے کہاہے کہ ٹیکس دہندگان اور کارپوریٹ سیکٹرکی سہولت کے لیے ایف بی آر کی ہدایت پرالیکٹرانک فائلنگ اور انکم ٹیکس گوشوارے بھرکر جمع کرانے کی باقاعدہ تربیتی مہم جاری ہے۔

آرٹی اوکارپوریٹ ریجن میں آٹھویں تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرآفتاب امام نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ایف بی آر کو ودہولڈنگ ٹیکس خودبخود وصول ہوجاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولیوں میں ان لینڈ ریونیوسروس کے حکام کو سخت محنت اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ ریجن آئی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ نئے بھرتی ہونے والے انکم ٹیکس انسپکٹرز کوبھی ای فائلنگ میں مہارت کے علاوہ انکم ٹیکس قانون سے آگاہی کے لیے ٹریننگ فراہم کررہاہے۔

 
 
 

Leave a Reply