اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان میں سزائے قید مکمل کرچکنے والے 4 بھارتی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے انتظامات سے متعلق درخواست پر دفتری اعتراضات ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو کیس 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ان بھارتیوں کو فوجی حکام نے گرفتار کیا تھا اور ملٹری کورٹ نے سزائیں سنائی تھیں۔ سزا یافتہ قیدیوں میں جسپال کاکا، شمس الدین، محمد اسماعیل اور انیل چِمار شامل ہیں۔ دو قیدی ملیر جیل کراچی، تیسراگوجرانوالہ اور چوتھاسنٹرل جیل لاہور میں قید ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments