اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، مولانا فضل الرحمان 1

اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، مولانا فضل الرحمان

گوجر خان: 

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا۔

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، حکمران ناجائز ہیں اور یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے جب کہ نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا گوہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے تیزگام ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب ترجمان جے یوآئی (ف) کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، آزادی مارچ کے قافلے آج رات اسلام آباد میں قیام کریں گے اور اپوزیشن قائدین کل نماز جمعہ کے بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔

 
 
 

Leave a Reply