بھکر (فہیم احمد خان سے ) اسسٹنٹ کمشنر دریا خان حافظ عبدالمنان بیگ کا چیرمٸین بھکر یوتھ ونگ چوہدری معین گجر اور واٸس چیرمٸین ناصر علی بیگ کی نشاندہی پر ایکشن ، 23 چک جانے والا راستہ بااثر ناجاٸز قابضین سے واگزار کروا لیا۔ تفصیلات کیمطابق 23 چک جانے والا راستہ کو کچھ عرصہ سے بااثر ناجاٸز قابضین نے بند کر دیا تھا جس سے عام آدمی کو وہاں سے گزرتے ہوٸے کافی تکلیف ہوتی تھی اور راستہ نہ ہونے کیوجہ سے انہیں کافی دور کا چکر کاٹ کر اپنے علاقہ میں جانا پڑتا تھا ۔ معززنین علاقہ نے کٸی بار بااثر افراد سے رابطہ کرکے راستہ کھولنے کی درخواست کی لیکن وہ ٹھس سے مس نہ ہوٸے۔
جس پر گزشتہ روز بھکر یوتھ ونگ کا اک وفد چیرمٸین بھکر یوتھ ونگ چوہدری معین گجر اور واٸس چیرمٸین ناصر علی بیگ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر دریا خان حافظ عبدالمنان بیگ سے ملا اور انہیں علاقہ مکینوں کی پریشانی سے آگاہ کیا۔ جس پر فرض شناس اسسٹنٹ کمشنر دریا خان حافظ عبدالمنان بیگ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواٸی اور آج صبح اپنے عملہ ، دیگر سٹاف و مظہر شاہ پٹواری کے ہمراہ متاثرہ جگہ کا معاٸنہ کیا اور موقع پر راستہ کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوٸے بااثر ناجاٸز قابضین سے 23 چک جانے والا راستہ واگزار کروایا ۔ جس پر علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان حافظ عبدالمنان بیگ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments