(ویب ڈیسک): ترکی اداکارہ دیڈم بالکن جنہوں نے دیرلیس ارتغرل میں سیلکن ہاتون کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے استنبول میں پاکستانی ڈیزائنر ماریا بی سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق ماریا اپنی سرمئی لنن مہم کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں ہے۔ جہاں دونوں شخصیات نے دوست ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے خوش گوار لمحے ساتھ گزارے۔
جب ماریا بی نے تاریخی ٹی وی سیریز کی ایک مشہور اداکارہ سے ملاقات کی ایک تصویر اور ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تو انہوں نے اپنے followers کو سوشل میڈیا پر حیرت میں ڈال دیا۔
Zabardast! ♥️♥️
Was a pleasure working with Didem from Ertugrul. #MariaB #didembalcin #ertugrul #TCM #MariaBLinen pic.twitter.com/SxmhTd3V5V— Maria.B (@RealMariaButt) September 28, 2020
ان کے مداحوں نے ترک اداکارہ ڈیڈم بالکن کو پہچاننے سے قبل کچھ وقت لیا۔