(ویب ڈیسک): پی ڈی ایم کااسمبلیوں سےاستعفے دینے کااعلان، مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اکتیس دسمبر تک تمام ارکان اپنے استعفے پارٹی قائدین کوجمع کرادیں۔ استعفے دے کرواپس نہیں لیں گے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں تمام پارٹیوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ نواز شریف ، آصف علی زرداری اور اختر مینگل نے ویڈیو لنک سے شرکت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 دسمبر کا جلسہ لاہور مینار پاکستان پر ہی ہو گا۔ حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 31 دسمبر تک تمام ارکان استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرائیں گے ، جلسوں اور مظاہروں کا شیڈول طے کیا جائے گا۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ لاہور جلسہ حکومت کیلئے آخری کیل ثابت ہو گا۔ استعفے دے دئیے تو واپس نہیں لیں گے۔ کل اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں پہیاجام ہڑتال، شٹرڈاون کاشیڈول طے ہوگا، اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ طے کی جائے گی۔
اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات سے بھی صاف انکار کردیا۔ لاہور کا جلسہ روکا گیا تو ملتان سے برا حشر ہوگا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ اتفاقِ رائے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ لانگ مارچ کی تاریخ اسٹیئرنگ کمیٹی طے کرے گی۔ پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل 5 بجے طلب اجلاس کی صدارت احسن اقبال کریں گے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
Load/Hide Comments