آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار 1

آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار

(ویب ڈیسک): ناخنوں کی کٹائی و صفائی ہر کوئی کرتا ہےاورخواتین کو ناخن بڑھانے اور مختلف ان کے شیپس کا بڑا خیال رہتا ہے۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، یعنی ناخن دیکھ کرآپ کی صحت سے جڑے انرونی راز جانے جاسکتے ہیں۔
ناخنوں کی پیلی رنگت کی عام وجہ جسم میں خون کی کمی اینیمیا کی بیماری کو ظاہر کرتی ہے اس کے علاوہ تھائی رائیڈ، پھیپھڑوں، ذیابطیس اور فنگل انفیکشنز کو ظاہر کرتی ہے۔
اگر آپ کے ناخنوں کی رنگت سفید لیکن کنارے سیاہ ہیں تو یہ علامت جگر کے مسائل یعنی ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا عندیہ ہیں۔
اگر آپ کے ناخنوں کے اطراف میں پھولی ہوئی جلد ہے تو یہ ٹشوز میں خرابی کا بھی نتیجہ ہوسکتی ہے۔ ٹشوز میں کسی قسم کے انفیکشن سے ناخنوں کے اردگرد کی جِلد سرخ ہوجاتی ہے اور یہ سوجن کا سبب بنتی ہے۔
ناخنون کی نیلی رنگت آکسیجن کی کمی، پھیپھڑوں کے امراض اوردل کی بیماریوں کی جانب خدشہ پیدا کرتی ہے۔
ناخنون کی نیلی رنگت آکسیجن کی کمی، پھیپھڑوں کے امراض اوردل کی بیماریوں کی جانب خدشہ پیدا کرتی ہے۔
ناخنوں کے نیچے سیاہ لکیریں پڑ گئی ہیں تو یہ جِلدی کینسر کی علامات میں سے ایک ہے ۔
کھردرےناخن ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کی بیماریوں کو واضح کرتے ہیں۔
لہذا آپ اپنے ناخنوں کو جانچ کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply