لاہور(ویب ڈیسک): آل پاکستان پرائیویٹ سکولز نے کہاہے کہ نجی سکولوں میں 20فیصد کمی کاحکم عدالتوں میں چیلنج کریں گے ، فیسوں میں 20فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہیں۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز کے عہدیدار حیدرعلی نے کہاہے کہ سکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے،سندھ میں نجی سکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں،نجی سکولز پہلے ہی 10فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں،سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ نجی سکولوں کی ستر فیصد سے زائدآ مدنی تنخواہوں پر خرچ ہوجاتی ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزکے عہدیدار کاشف مرزا نے کہاہے کہ سکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، نجی سکولوںمیں 20فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے ،سکول فیسوں میں کمی پر عدالت سے رجوع کریں گے۔
