آلودگی کی صف میں دنیا کا سر فہرست شہر ۔۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا 1

آلودگی کی صف میں دنیا کا سر فہرست شہر ۔۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

(ویب ڈیسک): لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 213 تک پہنچ گیا، شہر کی آب و ہوا مضرصحت، سانس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ، محکمہ ماحولیات نے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 213 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ ترین اور بیماریوں کے جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کینٹ میں فضا آلودہ ترین، ائیر کوالٹی انڈیکس 317 ریکارڈ، گلبرگ 295، ماڈل ٹاون 275، شادمان 257 جبکہ ڈیفینس میں 234 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Leave a Reply