asif ali zardari

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل کے علاو ان کے صاحبزادے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔عدالت میں سماعت کے آغاز پر پمز ہسپتال کی جانب سے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیشکی گئی، جس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا نیب نے رپورٹ دیکھ لی ہے۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کو میڈیکل رپورٹ زور سے پڑھنے کی ہدایت کی، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھنا شروع کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، میڈیکل بورڈ نے آصفa علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا۔عدالت میں پیش میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ آصف زرداری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں دل کا عارضہ بھی ہے

Leave a Reply