(ویب ڈیسک): آصفہ بھٹو زرداری کی ملتان جلسےمیں سیاسی انٹری پیپلزپارٹی کی اچھی حکمتِ عملی رہی۔بیٹی ہونےکےناطےآصفہ نے پی پی کارکنان کو بی بی کی زیادہ یاد دلائی،اچھی تقریر سے کارکنان کو نیا جوش بھی دیا۔
ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کر کے باقاعدہ سیاسی زندگی شروع کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری کو دیکھنے والے ان میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی جھلک محسوس کرتے رہے جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا.
تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی آصفہ بھٹو زرداری کی ملتان جلسے میں شرکت اور خطاب کی اطلاع سب سے پہلے چند روز قبل اس وقت سامنے آئی تھی جب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری چونکہ قرنطینہ میں ہیں اس لیے آج آصفہ کی ملتان جلسے میں شرکت صرف بھائی کی نمائندگی تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ سوشل میڈیا کو ان میں اپنی والدہ کا عکس دکھا تو دونوں کی مشترکہ عادات، انداز اور لباس تک زیر بحث رہا۔
Load/Hide Comments