آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ 1

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیمپ نہیں لگایا جائے گا بلکہ منتخب کرکٹرز قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کرکٹرز کو خصوصی مشقیں کروانے کے بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہی میچ پریکٹس کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

16رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بابراعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ ، محمد عامر، محمدعرفان، محمد رضوان،موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض 25 اکتوبر کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ اگلے روز آسٹریلیا روانگی شیڈول ہے۔

Leave a Reply