آذربائیجان میں ہونے والے انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا 1

آذربائیجان میں ہونے والے انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا

ٹنڈوالہ یار(ویب ڈیسک)آذربائیجان میں ہونے والے انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا ۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹنڈوالہ یار کے رہائشی عبدالرحمن یعقوب قائمخانی نے کراٹوں کے مقابلے میں سیکنڈ پوزیشن لیکر پاکستان کا نام روشن کردیا تفصیلات کے مطابق آذربائیجان میں جاری 24 ممالک کے 600 سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان کراٹوں کا مقابلا ہوا جس میں ٹنڈوالہ یار کے رہائشی عبدالرحمان یعقوب قائمخانی نے سیکنڈ پوزیشن لیکر سلور میڈل اپنے نام کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے والے عبدالرحمان یعقوب قائمخانی کا ٹنڈوالہ یار پہنچے پر شاندار استقبال کیا استقبال میں سیاسی بزرگ شخصیت حاجی ٹھاکر نظیر قائم خانی ، نوجوان شخصیت صعیب فاروق قائم خانی ،عاطف قائم خانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ملک کا نام روشن کرنے والے عبدالرحمان یعقوب قائم خانی کا کیرح شاخ سے شاندار ریلی کی صورت میں ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچے جہاں ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوان کو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد شاہ رضوی،پریس کلب کے صدر نصیر نھڑیو،سرپرست پریس کلب بشارت قائم خانی،پریس کلب کے چیئرمین وحید فراز قریشی، فہد توفیق قائم خانی، دیگر کی جانب سے سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پہناکران کا استقبال کیااس موقع پر کرٹے چمپین شپ میں دوسری پوزیشن لینے والے عبدالرحمان یعقوب قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری جیت نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے میں پورے ٹنڈوالہ یار کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج میرا اتنا شاندارطریقے سے استقبال کیا میری کامیابی کا کریڈٹ میرے والدین کو جاتا ہے انہوں نے مذید کہا اللہ سے دعا ہے کہ میرا رب اسی طرح دنیا بھر میں ہمارے ملک پاکستان کا نام روشن کرتا رہے نکالنے والی ریلی میںشہریوں کی اور قائم خانی برادری کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی نکلنے والی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پاک کالونی پہنچی جہاں علاقے کی عوام نے ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی ۔

Leave a Reply