(ویب ڈیسک): شاذونادر ہی کسی رات میں آسمان میں ایک ہی وقت میں سیاروں کی لکیر دیکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اس ہفتے کے آخر میں ہمارے نظام شمسی میں موجود پانچ سیارے آسمان میں نظر آئیں گے جو کہ دوربین کے استعمال کیے بغیر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ، 19 جولائی کو طلوع آفتاب سے پہلے سیارے مرکری(Mercury) ، وینس(Venus) ، مریخ(Mars)، مشتری(Jupiter) ، اور زحل(Saturn) (اور کریسنٹ چاند) سب 45 منٹ تک ننگی آنکھوں کو دیکھے جا سکیں گے۔
پانچوں سیاروں کو ایک ساتھ تلاش کرنے کے لیے آپ کو طلوع آفتاب سے ایک گھنٹہ قبل اسٹار گیزنگ مقام تک پہنچنا ہوگا۔ کسی ایسے مقام کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں جہاں افق واضح ہو۔ مرکری سب سے زیادہ منحرف سیارہ ہے ، کیونکہ یہ سورج کے قریب تر مدار میں واقع ہے اور افق کے قریب نظر آتا ہے۔
#سیارے #planets #astronomer #ماہرفلکیات
